پنجاب میں پیرا فورس کی تمام کارروائیاں اب کیمرے پر ریکارڈ ہوں گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیرا فورس کی کارکردگی، شفافیت اور جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کے لیے بڑے فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔

latest urdu news

خصوصی اجلاس میں پیرا فورس کی موجودہ کارکردگی پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد وزیراعلیٰ نے فورس کی تمام کارروائیوں کو کیمرے پر ریکارڈ کرنے کا حکم جاری کیا تاکہ شفافیت اور جوابدہی کے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔

مریم نواز شریف نے پیرا فورس کے اہلکاروں کو باڈی کیم فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ رابطے کے دوران ہر واقعے کی ریکارڈنگ نہ صرف پیشہ ورانہ طرزِ عمل کو یقینی بنائے گی بلکہ شکایات کے مؤثر حل میں بھی مدد دے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ قانون ہر حال میں نافذ ہونا چاہیے، مگر عوام کے ساتھ رویہ ہمیشہ دوستانہ، باعزت اور ذمہ دارانہ ہونا ضروری ہے۔

اجلاس میں پیرا فورس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے خصوصی ٹریننگ سیشنز شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

پنجاب میں 16 سال کے نوجوانوں کے لیے اسمارٹ کارڈ اور موٹر سائیکل لائسنس کا اجرا

وزیراعلیٰ نے سٹیٹ آف دی آرٹ پیرا ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی، جس میں جدید تکنیک، ایٹی کیٹ، قانون نافذ کرنے کے اصول اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی۔

مزید برآں، مریم نواز نے پیرا فورس کے لیے الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تیز، محفوظ اور ماحول دوست سروس فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیرا فورس پہلے ہی اچھا کام کر رہی ہے، تاہم ’’عوام میں حقیقی نیک نامی حاصل کرنے کے لیے نتائج اور کارکردگی پر مسلسل توجہ ضروری ہے۔‘‘

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والے اداروں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے، اس لیے پیرا فورس کو مخلصانہ، مؤثر اور قانون کے مطابق خدمات فراہم کرنے کا مشن جاری رکھنا چاہیے۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اصلاحات کا یہ سلسلہ مرحلہ وار جاری رہے گا تاکہ پنجاب میں جدید اور شفاف ٹریفک مینجمنٹ نظام قائم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter