گجرات میں غیر معیاری گوشت کی فروخت پر 45 ہزار روپے جرمانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیم نے مین بازار شاہجہانگیر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد گوشت فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کیے۔

latest urdu news

ٹیم نے اچانک چھاپے مارے جن کے دوران غیر معیاری، غیر صحت بخش اور اصولوں کے خلاف فروخت کیے جانے والے گوشت کی نشاندہی کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق چھاپوں کے دوران معیار پر پورا نہ اترنے والے گوشت کی فروخت کے باعث مجموعی طور پر 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ناقص اور مضر صحت خوراک کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، متعدد اداروں کو نوٹس اور جرمانے

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوام کو محفوظ، صحت بخش اور معیاری خوراک فراہم کرنا حکومتی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل نگرانی کر رہی ہیں تاکہ غیر معیاری گوشت کی فروخت کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کہیں ناقص یا غیر معیاری گوشت کی فروخت کا مشاہدہ کریں تو متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے اور عوام کی صحت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter