مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا، ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے

latest urdu news

آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستان کے سابق لیجنڈری بولر وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا سنگ میل قائم کر دیا۔

جمعرات کو گابا میں انگلینڈ کے خلاف پنک بال ایشز ٹیسٹ کے دوران اسٹارک نے پہلی اننگز میں بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کی اہم وکٹیں حاصل کیں، جن کے ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے۔

مچل اسٹارک نے اپنے 102 ویں ٹیسٹ میچ میں 415 وکٹیں حاصل کیں اور یوں وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مچل اسٹارک کا تاریخی کارنامہ، ویسٹ انڈیز 27 رنز پر ڈھیر

یہ کامیابی نہ صرف اسٹارک کی ذاتی کارکردگی کا اعتراف ہے بلکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیے بھی انتہائی قیمتی وکٹیں فراہم کرنے کا سبب بنی ہے۔ اسٹارک نے اپنے کیریئر میں مستقل مزاجی، فٹنس اور تیز رفتار بولنگ کے ذریعے یہ مقام حاصل کیا، جو انہیں لیجنڈری بولرز میں شامل کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر کا عالمی ریکارڈ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے پاس ہے، جنہوں نے 188 میچز میں 704 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹارک کا یہ نیا اعزاز انہیں لیفٹ آرم بولرز کی تاریخ میں ممتاز مقام دلاتا ہے اور عالمی کرکٹ میں ان کی اہمیت کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹارک کی گیند بازی میں کنٹرول، سٹیمنا اور وکٹ لینے کی مہارت نے انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نادر مقام دلایا ہے۔

اسٹارک کی یہ کارکردگی نہ صرف آسٹریلیا بلکہ عالمی کرکٹ کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ ہے، جس سے نئے اور پرانے کرکٹ شائقین متاثر ہوئے ہیں۔

اس کامیابی کے بعد اسٹارک کی شخصیت اور ان کی بولنگ کی فنی مہارت پر مزید روشنی پڑے گی اور وہ آنے والے برسوں میں فاسٹ بولنگ کی دنیا میں ایک نمایاں مثال بن کر رہیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter