بھارت نے ائیر انڈیا کے حالیہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے امریکا کو بلیک باکس ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق بلیک باکس میں موجود ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ کاک پٹ میں موجود کسی نے فیول سپلائی سسٹم خود بند کیا، جس کی وجہ سے طیارہ تباہ ہوا۔
سابق سی آئی اے اہلکار نے بتایا کہ امریکی تفتیشی ٹیم کے ابتدائی تجزیے کے مطابق حادثہ پائلٹ کی لاپرواہی یا جان بوجھ کر کیے گئے اقدامات کی وجہ سے پیش آیا۔
تاہم بھارتی حکام نے امریکی ٹیم کو بلیک باکس کا تجزیاتی ڈیٹا فراہم کرنے یا کاک پٹ وائس ریکارڈر کے معائنے کے لیے لیبارٹری جانے کی اجازت نہیں دی۔
بھارت میں ایئر انڈیا کا طیارہ تباہ: بوئنگ 787 کا پہلا بڑا حادثہ، کئی اہم سوالات جنم لینے لگے
امریکی اور ایرواسپیس ماہرین کے مطابق، بلیک باکس چھپانا خودمختاری نہیں بلکہ سکیورٹی کے نقطہ نظر سے خطرہ ہے، اور کچھ شواہد امریکی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی غائب کر دیے گئے تھے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے بھی شواہد کی روشنی میں یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ طیارہ جان بوجھ کر گرایا گیا۔
واضح رہے کہ 12 جون کو ائیر انڈیا کا طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں بھارتی پائلٹ کی غفلت یا مبینہ جان بوجھ کر کیے گئے اقدام کے باعث 260 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
