چیف آف ڈیفنس کی تقرری پر کوئی اختلاف نہیں، نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا۔رانا ثناءاللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے واضح کیا ہے کہ چیف آف ڈیفنس کی تعیناتی کے معاملے پر کسی قسم کا اختلاف موجود نہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں حقیقت پر مبنی نہیں۔

latest urdu news

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ نیا منصب حالیہ آئینی ترمیم کے تحت قائم کیا گیا ہے، اس لیے اس کے قواعد و ضوابط کی حتمی منظوری میں معمول کے مطابق کچھ وقت درکار ہے۔

رانا ثناءاللہ کے مطابق میڈیا میں چیف آف ڈیفنس کے نوٹیفکیشن سے متعلق غیر ضروری بحث جاری ہے، حالانکہ وزیراعظم آفس نے اس بارے میں نہ کوئی وضاحت جاری کی ہے اور نہ ہی ایسی کسی وضاحت کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ چیف آف ڈیفنس کا نوٹیفکیشن آئندہ 3 سے 4 روز میں جاری کر دیا جائے گا۔

مشیرِ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میڈیا اور عوام چند دن صبر کریں، تمام امور مکمل ہونے کے بعد اس اہم تقرری کا باضابطہ اعلان جلد سامنے آجائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter