پنجاب میں صرف 4 دن میں 2.5 لاکھ سے زائد ٹریفک چالان، سخت کارروائی جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت آ گئی ہے اور صرف چار دن کے دوران 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد چالان کیے گئے ہیں۔ ان چالانوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 25 کروڑ 73 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

latest urdu news

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب وقاص نذیر کے مطابق کارروائی کے دوران 49 ہزار 961 موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں ضبط کی گئیں، جبکہ ون وے اور دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر 18 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے، جن میں تقریباً 300 افراد 18 سال سے کم عمر کے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاریاں روکنے کا حکم دیا اور سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے اسمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ بھی کیا ہے۔

صوبے بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے لیے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں ڈرون کیمرے بھی نصب کیے جا رہے ہیں، جبکہ طلبہ کے لیے ٹریفک آگاہی ہفتہ بھی منایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter