لاہور ہائیکورٹ میں انجینئر مرزا محمد علی کی ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف درخواست دائر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذہبی اسکالر انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے کی جانب سے شروع کی گئی تحقیقات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی وساطت سے دائر کی گئی ہے، جس میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔

latest urdu news

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے بغیر نوٹس جاری کیے تحقیقات کا آغاز کیا اور سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو کو فتویٰ کے لیے پنجاب قرآن بورڈ کو بھیج دیا۔

انجینئر مرزا محمد علی نے استدلال کیا کہ پنجاب قرآن بورڈ نے پرانی ویڈیو کے بنیاد پر انہیں گناہگار قرار دیا، حالانکہ بورڈ کو فتویٰ جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے اور اس کا دائرہ صرف قرآن پاک کی اشاعت تک محدود ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ مرزا محمد علی کے خلاف جاری فتویٰ کو کالعدم قرار دے اور ایف آئی اے کی تحقیقات کو ختم کرنے کا حکم جاری کرے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter