پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ اپنے ماضی کی خود کو کوئی نصیحت دینے کے بجائے صرف گلے لگائیں گی۔
ان کے مطابق زندگی کے ہر مرحلے نے انہیں وہ بنایا ہے جو آج ہیں، اس لیے ماضی کو بدلنے کی خواہش کبھی نہیں رکھیں گی۔
ماہرہ خان اور اداکار فواد خان حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں مدعو ہوئے جہاں انہوں نے میزبان مبشر ہاشمی کے دلچسپ اور ذاتی نوعیت کے سوالات کے جواب دیے۔
گفتگو دوران میزبان نے دونوں سے پوچھا کہ اگر وہ اپنے ماضی کے خود سے کچھ کہنا چاہیں تو کیا کہیں گے؟
فواد خان نے جواب دیا کہ وہ ماضی کے خود کو کوئی نصیحت نہیں دیں گے، کیونکہ اگر وہ اپنی زندگی کے مختلف تجربات سے نہ گزرتے تو شاید وہ آج وہ انسان نہ ہوتے جو اب ہیں۔
ندا یاسر: ڈیلیوری بوائز کو ٹِپ نہ دینے کی وجہ کھلے پیسے نہ ہونے کا جھوٹ
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں تبدیلی کا خیال ہی دراصل اس بات کی علامت ہے کہ انسان کو کچھ پچھتاوا ہے، جو انہوں نے کبھی محسوس نہیں کیا۔
ماہرہ خان نے بھی فواد خان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے ماضی کے بارے میں کوئی مشورہ نہیں دیتیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ آنکھیں بند کرکے اپنے ماضی کے احساسات اور جذبات کو محسوس کریں تو وہ صرف اُس لڑکی کو گلے لگانا چاہیں گی جو وہ کبھی تھیں۔
