پی سی بی کا لندن میں پی ایس ایل روڈ شو کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ 7 دسمبر کو لندن میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو منعقد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کو فروخت کرنے کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں، اور ان نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی نمایاں ہے۔

latest urdu news

لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کے وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمت عملی کی ترویج ہے۔ ایونٹ میں پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی شرکت کا امکان ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لارڈز میں یہ روڈ شو پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہے اور یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی بین الاقوامی اپیل کو مزید فروغ دے گا۔

دوسری جانب، سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستانی لیگ عالمی فالوئنگ اور مضبوط کمرشل ویلیو رکھتی ہے، اور دو نئی ٹیموں کے اضافے سے سرمایہ کاروں کے لیے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس خصوصی ایونٹ میں 30 سپر فینز کو شرکت کا موقع دیا جائے گا اور ٹکٹ کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شامل ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter