بھارت: دلہن نے سسرال پہنچنے کے صرف 20 منٹ بعد ہی طلاق لے لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں بھلوانی میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں نئی نویلی دلہن نے سسرال پہنچتے ہی صرف 20 منٹ بعد طلاق کا مطالبہ کر دیا۔

latest urdu news

دلہا وشال مدھیسیا نے گزشتہ ماہ 25 نومبر کو پوجا نامی لڑکی سے شادی کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق بارات کی آمد، شادی کی تمام رسومات اور رخصتی کے بعد جب دلہن دلہا کے گھر پہنچی تو کچھ ہی دیر بعد اس نے شوہر سے علیحدگی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے واپس اپنے میکے جانے کی ضد کی۔

وشال کے گھر والوں اور تقریب میں موجود مہمانوں نے دلہن کو سمجھانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن پوجا نے نہ صرف رہنے سے انکار کیا بلکہ اپنے فیصلے کی وجہ بتانے سے بھی گریز کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ کو جب صورتحال سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے بھی بیٹی کو فیصلہ بدلنے پر قائل کرنے کی کوشش کی، لیکن ناکامی رہی۔

بعدازاں گاؤں میں پنچایت بلائی گئی جس میں دونوں خاندانوں کے درمیان تقریباً 5 گھنٹے تک بات چیت کی گئی، مگر کوئی حل نہ نکل سکا۔ پنچایت نے آخرکار مشورہ دیا کہ شادی ختم کر دی جائے، جس پر دونوں خاندانوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ کر لیا۔

علیحدگی کے بعد دونوں طرف سے شادی کے دوران دیے گئے تمام تحائف اور رقم بھی ایک دوسرے کو واپس کر دی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter