دنیا نے پہلے فضائی طاقت کا ایسا جرات مندانہ استعمال نہیں دیکھا: ایئرچیف مارشل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ معرکۂ حق میں حاصل کی گئی کامیابی پاکستان ایئر فورس کی غیر معمولی پیشہ ورانہ کارکردگی کا ثبوت ہے۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ 6 اور 7 مئی کی شب جب پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاک فضائیہ نے فوری اور بھرپور جواب دے کر دشمن کے جدید ترین جنگی طیارے، بشمول رافیل، مار گرائے۔ انہوں نے بتایا کہ 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جب کہ آپریشن بنیان مرصوص نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان سائبر وارفیئر میں بھی واضح برتری رکھتا ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ایئرچیف مارشل نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی حرکت کو پاک فضائیہ لمحوں میں ٹریک کرتی ہے اور ہمارے تمام ایکشن تیز، مؤثر اور مکمل منصوبہ بندی کے تحت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رافیل جیسـے جدید طیاروں کی صلاحیت بھی پاک فضائیہ کے سامنے “صفر” ثابت ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ:
“ہم دشمن کو اس سے بھی زیادہ نقصان پہنچا سکتے تھے، لیکن پاک فضائیہ ایک پروفیشنل فورس ہے اور ہمارا ہر قدم سوچ سمجھ کر امن کے قیام کے لیے اٹھایا جاتا ہے۔”

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے مطابق معرکۂ حق میں پاک فضائیہ کی کامیابی اور جدید جنگی حکمتِ عملی کو بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا جا رہا ہے اور مختلف ممالک اس پر تحقیق کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے اس کارروائی کے دوران قائدانہ کردار ادا کیا، اور افواجِ پاکستان پر قوم کے اعتماد کو ہماری اصل طاقت قرار دیا۔

ایئرچیف مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، تاہم اگر کسی نے امن کی خواہش کو کمزوری سمجھ کر للکارا تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter