بنوں: میرانشاہ روڈ پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں میں میرانشاہ روڈ پر فلور ملز کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی اللہ سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا اور فائرنگ کے دوران 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ مسلح حملہ آور زخمی اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ بعد ازاں ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس سے شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی۔

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خارجی دہشتگرد ہلاک

اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نشانہ اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی سرکاری گاڑی تھی۔ حملے میں 2 پولیس اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوئے جبکہ شاہ ولی اللہ اور دونوں اہلکار فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter