راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اجتماعات اور ریلیوں پر پابندی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

حکم نامے کے تحت شہر میں جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضابطہ 144 کا نفاذ یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک برقرار رہے گا، جب کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومتی ضابطوں پر عمل کریں اور غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں تاکہ شہر میں صورتحال پرسکون رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter