6
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں سی سی ڈی کے چھاپے کے دوران مبینہ مقابلے میں دو منشیات فروش ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
سی سی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس کی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک ہو گئے اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
