لکی مروت میں پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، چھ زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین پر خود کش حملہ ہوا جس میں ایک اہلکار شہید جب کہ چھ زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کٹوخیل اڈہ کے قریب تھانہ تجوڑی کی موبائل وین پر خودکش حملہ کیا گیا، زخمیوں میں دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

latest urdu news

دوسری جانب اسلام آباد خود کش حملے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت؛ موٹرسائیکل رائیڈر گرفتار۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خودکش حملہ تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter