گورنر راج کی باتیں نئی نہیں، علی امین کے دور میں بھی چہ مگوئیاں ہوتی تھیں، شیخ وقاص اکرم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق افواہیں کوئی نئی بات نہیں، علی امین گنڈا پور کے جانے سے پہلے بھی اسی قسم کی گفتگو چلتی رہتی تھی۔

latest urdu news

پروگرام نیا پاکستان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر کسی مخصوص ایجنڈے کے تحت یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے تاکہ وزیرِ اعلیٰ پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ کے خلاف منشیات یا دیگر الزامات کے حوالے سے شواہد موجود ہیں تو انہیں سامنے لایا جائے، ورنہ محض الزامات لگانا درست طرزِ عمل نہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے تجویز دی کہ اگر وزیراعلیٰ کے خلاف بے بنیاد باتیں کی جا رہی ہیں تو انہیں ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی جماعت کے عوامی مینڈیٹ کو سلب کرنا مناسب نہیں، اگر کوئی ایسا قدم اٹھانا چاہتا ہے تو پھر اس کے نتائج کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter