گوجرانوالہ: سی سی ڈی کی منشیات مکاؤ مہم، 24 گھنٹوں کے دوران 16 منشیات فروش ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) سی سی ڈی کی جانب سے منشیات مکاؤ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، ڈویژن بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 منشیات ڈیلرز اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

latest urdu news

ترجمان نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں 3 منشیات و آئس ڈیلرز، منڈی بہاؤالدین میں 2، گجرات میں 1 جبکہ سیالکوٹ میں 2 آئس ڈیلرز مختلف کارروائیوں کے دوران مارے گئے۔

سی سی ڈی کے مطابق چھاپوں کے دوران ملزمان اور ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر شدید مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق مزاحمت کے دوران ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، جبکہ ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزمان بدنام زمانہ منشیات فروش تھے جو عرصہ دراز سے منشیات فروشی میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھے۔ سی سی ڈی کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ دنوں میں مزید تیز کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter