آئی جی ایف سی بلوچستان کا ضلع کوہلو میں ای کامرس تربیتی کلاسز اور گرلز ڈگری کالج کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی ایف سی بلوچستان نے ضلع کوہلو میں ای کامرس تربیتی کلاسز اور گرلز ڈگری کالج کا دورہ کیا، جہاں طلبا و طالبات کی تربیت اور تعلیمی معیار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی ای کامرس تربیتی کلاسز 4 نومبر 2025 سے بارکھان اور کوہلو میں جاری ہیں، جن میں 100 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ تربیتی پروگرام میں ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں۔ خواتین کی خود انحصاری پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ وہ گھر بیٹھے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

latest urdu news

آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں اور ایف سی بلوچستان جدید تعلیم و مہارتوں کے ذریعے ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کے قیام میں کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید برآں آئی جی ایف سی بلوچستان نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوہلو کا دورہ کیا اور طالبات و فیکلٹی کے ساتھ معیاری تعلیم، تربیت اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ والدین، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے اقدامات کو نوجوانوں کی ترقی اور خود کفالت کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔

یہ تربیتی پروگرام نوجوانوں کی خود کفالت اور عالمی معیار کی تعلیم و مہارتوں میں اضافہ کا باعث بنے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter