آندرے رسل نے آئی پی ایل کو خیر باد کہہ دیا، اب کے کے آر کے اسٹاف میں شامل ہوں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویسٹ انڈیز کے معروف آل راؤنڈر آندرے رسل نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

37 سالہ رسل کو حال ہی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے ریلیز کیا تھا اور اب وہ کسی دوسری فرنچائز سے معاہدہ نہیں کریں گے۔ آئندہ سیزن میں وہ کے کے آر کے معاون اسٹاف میں بطور ‘پاور کوچ’ شامل ہوں گے۔

latest urdu news

انسٹاگرام پر جاری بیان میں رسل نے کہا کہ آئی پی ایل میں ان کا سفر یادگار رہا اور چھکے، فتوحات اور ایم وی پی ایوارڈز سب ان کے لیے ناقابلِ فراموش لمحات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے وقت ریٹائر ہونا چاہتے ہیں جب لوگ کہیں کہ ان میں اب بھی کرکٹ باقی ہے۔

آئی پی ایل میں رسل نے 140 میچز میں 2651 رنز اسکور کیے اور 174 کا شاندار اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھا، جبکہ باؤلنگ میں 123 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین باؤلنگ کارکردگی 5/15 رہی۔

رسال نے 2012 میں دہلی ڈیئر ڈیولز سے ڈیبیو کیا اور 2014 سے 2025 تک کے کے آر کے ساتھ وابستہ رہے۔ اس دوران انہوں نے 133 میچز کھیلے، دو ٹائٹلز (2014، 2024) جیتے اور دو بار ایم وی پی (2015، 2019) کا اعزاز حاصل کیا۔ 223 چھکوں کے ساتھ وہ لیگ کے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں میں ساتویں پوزیشن پر رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter