حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن نے جاری کر دیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2025 سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے، جس سے قیمت 265 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر 263 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ سابقہ قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter