12
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات نہ کروانے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ 24 مارچ کے ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے یہ قانونی کارروائی ضروری ہو گئی۔
درخواست میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے والے ذمہ داران کو توہین عدالت کے تحت سزا دی جائے تاکہ عدلیہ کے احکامات کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔
