9 latest urdu news
پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اکتوبر کے دوران اسمارٹ فونز کی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 53 فیصد تک جاپہنچی۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے دس ماہ میں ملک میں مجموعی طور پر دو کروڑ 51 لاکھ سے زائد موبائل فون تیار کیے گئے۔ ان میں ایک کروڑ 32 لاکھ اسمارٹ فونز شامل ہیں، جبکہ ایک کروڑ 19 لاکھ ٹو جی فیچر فونز بنائے گئے۔
اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ملک نے اپنی موبائل فون کی مجموعی ضرورت کا 94 فیصد حصہ مقامی سطح پر تیار شدہ ڈیوائسز سے پورا کیا، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک بڑی کامیابی اور مقامی صنعت کے مضبوط ہونے کا ثبوت ہے۔
