73
الیکشن ٹربیونل نےاین اے65 سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو کے خلاف دائر رٹ پٹیشن ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر خارج کر دیں۔
چوہدری نصیر عباس کی کامیابی کا فیصلہ این اے 65 سے آزاد امید وارسید وجاہت حسین شاہ اور سید ناصر عباس نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر رکھا تھا۔
چوہدری نصیر عباس سدھو کے وکلاء نے ٹربیونل کے سامنےفارم 45 پیش کر دیے۔
ٹربیونل نے درخواست گزار کی جانب سے ناکافی ثبوت پیش کرنے پر نصیر عباس سدھو کے خلاف دائر دونوں پٹیشن خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فیصلہ بجھوا دیا۔
