جہیز واپسی کیس میں فیملی کورٹ کی انوکھی کارروائی، سامان عدالت میں منگوا کر خاتون کے حوالے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی فیملی کورٹ میں خاتون کے جہیز کی واپسی سے متعلق کیس میں غیر معمولی کارروائی دیکھنے میں آئی۔ عدالت نے جہیز کا سامان براہِ راست عدالت میں منگوا کر خاتون کے حوالے کردیا، جب کہ خراب سامان شوہر کو واپس کر دیا گیا۔

latest urdu news

جج رخسانہ امین نے خاتون گل زیب کی درخواست پر سماعت کی۔ خاتون نے اپنے وکیل مجدد باجوہ کے ذریعے عدالت سے جہیز کی واپسی کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے بیلف کے ذریعے سامان لانے کا حکم دیا، تاہم سامان کے خراب ہونے کی وجہ سے خاتون نے اسے قبول نہ کیا۔

بعد ازاں عدالت کے حکم پر سامان دوبارہ منگوایا گیا، تو کچھ سامان نیا لا کر پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے سامان کھول کر چیک کیا اور درست حالت والا سامان موقع پر ہی لڑکی کے حوالے کر دیا، جب کہ خراب سامان شوہر کے حوالے کر دیا گیا۔

جج رخسانہ امین نے حکم دیا کہ جو سامان خراب ہوگیا ہے، اس کی قیمت خاتون کو ادا کی جائے۔ واضح رہے کہ میاں بیوی کے درمیان طلاق ہوچکی تھی مگر جہیز کی عدم واپسی پر خاتون نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter