تعلیم میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، رانا سکندر حیات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم کے شعبے میں اہم اقدامات کیے گئے ہیں اور ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی عوامی اعتماد کی علامت ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں دن رات ترقیاتی کام جاری ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے متحرک ہیں۔

latest urdu news

رانا سکندر حیات نے بتایا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی مقرر کی گئی ہے جبکہ مستحق افراد کے لیے ہزاروں گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی شہروں میں معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے الیکٹرک بسیں بھی چل رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہری پور میں ن لیگ کے ایک ورکر نے پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دی، اور عوام نے ضمنی انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کو ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے طلبہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ انہیں لیپ ٹاپس اور اسکالرشپس کیوں نہیں مل رہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ان کا خواب ہے کہ پنجاب کے تعلیمی مسائل کو مکمل طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 11 لاکھ بچوں کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنا رہی ہیں۔

آخر میں انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم میں کسی قسم کی سیاست ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter