پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے نافذ، گورنر کی منظوری کے بعد آرڈیننس جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتِ پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت جرمانے عائد کرنے کے لیے نیا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ محکمہ قانون پنجاب نے گورنر کی منظوری کے بعد یہ آرڈیننس نافذ کیا، جس کے تحت مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی شرح میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

latest urdu news

نئے قانون کے مطابق تیز رفتاری پر موٹرسائیکل سواروں کو 2 ہزار روپے جبکہ موٹر کار مالکان کو 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ٹریفک سگنل توڑنے کی صورت میں تھری ویلر پر 3 ہزار روپے، کار پر 5 ہزار روپے، دو ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر 10 ہزار روپے اور دو ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

آرڈیننس میں اوورلوڈنگ کے خلاف بھی سخت اقدامات شامل ہیں۔ اس کے تحت تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، دو ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزار روپے اور اس سے بڑی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ ٹرالرز کے لیے یہ جرمانہ 15 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی سخت کی گئی ہے۔ دھواں چھوڑنے والی موٹرسائیکل پر 2 ہزار روپے، تھری ویلر پر 3 ہزار روپے، بڑی گاڑی پر 8 ہزار روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter