ڈکی بھائی کی کیمپ جیل سے رہائی، عدالت کی روبکار جاری ہوتے ہی آزاد کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان، جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں، کو کیمپ جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے وقت ان کے اہلِ خانہ اور قریبی دوست بھی جیل کے باہر موجود تھے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق آج عدالت کی جانب سے ڈکی بھائی کی روبکار جاری کی گئی جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ پیر کو لاہور ہائیکورٹ نے آن لائن جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کی تھی۔

سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں اس نوعیت کے کیس میں ضمانت نہ ملنا غیر معمولی بات ہے۔ گزشتہ روز روبکار جاری نہ ہوسکی تھی جس کے باعث ڈکی بھائی کی رہائی مؤخر ہوگئی تھی، تاہم آج جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے ہدایات دیں کہ اگر وہ کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

ڈکی بھائی کے خلاف ایف آئی اے کے نیشنل کرائم ایجنسی ونگ (NCIA) میں آن لائن جوا فروغ دینے کے الزامات پر مقدمہ درج ہے، جبکہ حکام کے مطابق کیس کی تفتیش بدستور جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter