7
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا کے مشترکہ میزبان علاقوں میں کھیلا جائے گا۔ میچز چنئی، نئی دہلی، کولکتہ، ممبئی، احمد آباد، کولمبو اور کینڈی میں ہوں گے۔
ورلڈ کپ میں 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے
- گروپ اے: بھارت، پاکستان، امریکا، نیدرلینڈز، نمیبیا
- گروپ بی: آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے، عمان
- گروپ سی: انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، نیپال، اٹلی
- گروپ ڈی: نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، افغانستان، کینیڈا، یو اے ای
پاکستان کے میچز کا شیڈول
- پہلا میچ: 7 فروری نیدرلینڈز کے خلاف
- دوسرا میچ: 10 فروری امریکا کے خلاف
- تیسرا میچ: 15 فروری بھارت کے خلاف
- چوتھا میچ: 18 فروری نمیبیا کے خلاف
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: گروپس، پاک بھارت مقابلے کی تاریخ اور وینیو سامنے آگئے
سپر 8 اور فائنل
- سیمی فائنلز ممبئی اور کولکتہ میں ہوں گے، لیکن اگر پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل ہوئی تو یہ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
- فائنل احمد آباد میں ہوگا، تاہم پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں فائنل کولمبو میں منتقل کیا جائے گا۔
- یہ شیڈول ٹورنامنٹ کے دوران ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیموں کو سپر 8 میں پہنچنے کی ترتیب کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔
