کراچی میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے جاری، ہمارا کام خود بولتا ہے: شرجیل میمن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور پیپلزپارٹی کا کام خود اس کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ بااختیار بلدیاتی ادارے پیپلزپارٹی نے بنائے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر ایم کیو ایم زیادہ شور مچاتی ہے تو وہ لاہور کا بلدیاتی نظام کراچی میں لانے کے لیے تیار ہیں۔

latest urdu news

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سندھ کا دل ہے اور حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ہم آہنگی اور سماجی ترقی کو سیاسی رویے نے نقصان پہنچایا، جبکہ ایم کیو ایم کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ تعلیم، صحت اور پانی کے نظام پر ایم کیو ایم توجہ دیتی تو آج انہیں تنقید کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter