7
تھائی لینڈ میں بارشوں نے تین صدیوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ مقامی حکام کے مطابق بنکاک سمیت مختلف علاقوں میں 400 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ 9 صوبے مکمل یا جزوی طور پر زیرِ آب آچکے ہیں، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں اور بازاروں میں داخل ہوگیا ہے۔
تھائی لینڈ کی وزارتِ صحت کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 19 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ حکومت نے ہنگامی حالت کے تحت امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
