اسلام آباد سے لاپتہ لڑکی 17 سال بعد والدین سے مل گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد سے 17 سال قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کرن آخرکار اپنے اہلِ خانہ سے مل گئی۔ کرن اس وقت صرف 10 سال کی تھی جب وہ گھر سے آئس کریم لینے نکلی اور راستہ بھٹک جانے کے بعد ایک نامعلوم شخص کے ذریعے اسلام آباد کے ایدھی مرکز پہنچا دی گئی۔

latest urdu news

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق کرن کی معلومات حال ہی میں پنجاب سیف سٹی ڈیٹا سسٹم سے مطابقت رکھنے پر تصدیق ہوئی، جس کے بعد اسے والد کے حوالے کر دیا گیا۔

کرن کا کہنا تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن میں گزارا گیا وقت خوشگوار تھا، مگر والدین سے دوبارہ ملنا زندگی کا سب سے قیمتی لمحہ ہے۔

ایدھی مرکز کی انچارج شبانہ فیصل کے مطابق، کرن کے اہلِ خانہ کی تلاش کی کئی سال تک کوششیں جاری رہیں لیکن حالیہ ڈیٹا میچنگ کے بعد کامیابی ملی۔ صرف گزشتہ چند ہفتوں میں ملک بھر سے 12 لاپتہ بچوں کو ان کے خاندانوں سے ملایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کرن کی گھر واپسی کی خبر نے ہر کسی کو جذباتی کر دیا، جبکہ کرن کے والد نے ایدھی فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter