الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی، جس میں سہیل آفریدی خود پیش ہوئے۔ وکیل سہیل آفریدی علی بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ نے کسی کو دھمکی نہیں دی اور ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

latest urdu news

وکیل لیگی امیدوار نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت کمیشن کو کارروائی کا اختیار حاصل ہے اور سہیل آفریدی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف مختلف درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جنہیں یکجا کر دیا گیا۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج الیکشن کمیشن میں طلب

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا بھی نوٹس لیا۔ وکیل سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر حلقے سے باہر تقریر کو پری پول دھاندلی قرار دیا جائے تو یہ نئی روایات قائم کرنے کے مترادف ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ان نکات کو نوٹ کر لیا گیا ہے اور مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔

بعد ازاں، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter