ٹرمپ انتظامیہ نے بائیڈن دور میں امریکا آنے والے پناہ گزینوں کی درخواستوں پر کارروائی مؤخر کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے سابق صدر جو بائیڈن کے دورِ حکومت کے دوران ملک میں داخل ہونے والے تمام پناہ گزینوں کی وسیع جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے، جس کے باعث ان کی گرین کارڈ درخواستوں پر کارروائی روک دی گئی ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت کے اندرونی میمو میں ہدایت دی گئی ہے کہ بائیڈن دور میں امریکا پہنچنے والے پناہ گزینوں کی مکمل اسکریننگ تک ان کی امیگریشن پروسیسنگ آگے نہیں بڑھائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک اضافی جانچ پڑتال مکمل نہیں ہو جاتی، ان پناہ گزینوں کی مستقل رہائش (گرین کارڈ) کی درخواستوں پر مزید کوئی پیش رفت نہیں کی جائے گی۔

اس سے قبل بھی ٹرمپ انتظامیہ ویزا پالیسیوں میں سختی اور مختلف کیٹیگریز میں مدت محدود کرنے کے اقدامات کا عندیہ دے چکی ہے، جبکہ ایک امریکی عدالت نے واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی سے متعلق انتظامیہ کی درخواست مسترد کی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter