138
سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 22 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 22 خارجی مارے گئے۔
ادھر پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر دہشتگرد حملہ بھی ناکام بنا دیا گیا، جس میں تینوں حملہ آور ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بنوں کے علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز غیر ملکی پشت پناہی میں ہونے والی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔
