گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل، جسٹس (ر) یار محمد ناصر نگران وزیرِاعلیٰ مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچ سالہ آئینی مدت پوری ہونے کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کو باضابطہ طور پر تحلیل کر دیا گیا ہے، جبکہ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد ناصر کو نگران وزیرِاعلیٰ کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

جی بی حکومت کی آئینی مدت رات 12 بجے مکمل ہونے کے ساتھ ہی انتظامی معاملات نگراں سیٹ اپ کے سپرد کر دیے گئے۔ وزیرِاعظم نے بطور چیئرمین گلگت بلتستان کونسل نگران وزیرِاعلیٰ کے لیے جسٹس (ر) یار محمد ناصر کی تقرری کی منظوری دی، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نگراں حکومت ہی آنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کرائے گی، جبکہ آئندہ الیکشن وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا فیصلہ بھی جاری کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter