7
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 2024 کے دوران سیاسی پناہ کے لیے موصول ہونے والی مجموعی 40 ہزار درخواستوں میں پاکستانی شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔
دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 11 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے برطانوی ویزا سسٹم کی خامیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسائلم درخواستیں جمع کرائیں۔ یہ تعداد 2022 کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہے، جس کے بعد پاکستان 175 ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر آ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر درخواست گزار وزٹ، ورک یا اسٹوڈنٹ ویزوں کے ذریعے قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے تھے۔
برطانیہ کے شیڈو ہوم سیکریٹری کرس فلِپ نے اس صورتحال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویزا نظام کا غلط استعمال حکومتی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے اور اس رجحان کو روکنے کے لیے سخت اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
