کندھ کوٹ میں راکٹ گولہ پھٹنے سے 3 کمسن بچے جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں زمین پر ملنے والے زنگ آلود راکٹ گولے سے کھیلتے ہوئے افسوسناک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 کمسن بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق یہ واقعہ زرعی زمین میں پیش آیا، جہاں بچوں کو پرانا راکٹ گولا ملا تھا۔ بچے اسے ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔

حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور ان کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقے میں افسوس کی فضا قائم ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter