سلمان علی آغا نے ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کرکٹ تاریخ میں نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے یہ اعزاز سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا۔

latest urdu news

سال 2025 میں پاکستان 54 انٹرنیشنل میچز کھیل چکا ہے اور حیرت انگیز طور پر ان تمام مقابلوں میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ رہے۔ اسی تسلسل نے انہیں 26 سال پرانا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب بنایا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارتی لیجنڈ راہول ڈریوڈ کے پاس تھا، جنہوں نے 1999 میں 53 انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔ پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف بھی 2000 میں اتنے ہی میچز کھیل کر اس فہرست میں شامل تھے۔

پاکستان نے گزشتہ روز زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کیا، اور اسی مقابلے کے دوران سلمان علی آغا نے یہ تاریخی اعزاز حاصل کیا، جسے پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter