کہاں گئی مقبولیت؟ نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے: مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات بیانیے پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر جیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے، اب فیصلے عوام کر رہے ہیں”۔

latest urdu news

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ضمنی الیکشن نہیں بلکہ ایک ریفرنڈم تھا، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا۔ ان کے مطابق ن لیگ نے 2024 کے عام انتخابات میں ہاری ہوئی نشستیں واپس جیت کر ثابت کیا کہ عوام کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیتے ہیں، بیانیے اب عوام کو نہیں بہکا سکتے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کو 2017 کے ضمنی الیکشن میں لانچ کیا گیا تھا، گلگت بلتستان میں ن لیگ کے جلسے بڑے تھے مگر سیٹیں چھین لی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کب اور کس کے حق میں ہوئی، یہ سب جانتے ہیں لیکن ن لیگ اپنے مؤقف پر قائم رہی۔

وزیراعظم: ضمنی انتخابات میں کامیابی عوام کے حکومتی کارکردگی پر اعتماد کا ثبوت ہے

مریم نواز نے ہری پور میں اپنی جماعت کی جیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیانیہ بیچنے والوں کو کام کرنا نہیں آتا، وہ صرف نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے قیدی نمبر 804 کے نام پر الیکشن لڑا اور شکست کھائی، مقبولیت کے تمام دعوے دھڑام سے گر گئے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں ملک کو ڈی ریل کیا گیا، مگر اب وہ وقت گزر چکا ہے۔ “آج نہ فیض حمید ہے، نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے۔ بائیکاٹ وہ کرتا ہے جسے ہار نظر آ رہی ہو۔ ہم نے تو جیلیں کاٹیں لیکن الیکشن کا بائیکاٹ کبھی نہیں کیا۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter