11
لاہور میں مینار پاکستان میں جماعت اسلامی کے اجتماع کے تیسرے روز جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق کا خطاب۔
ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ بدقسمتی سے اسلامی جمہوریہ پاکستان نام نہاد اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،کرپشن ،بے لگام بیورو کریسی ،ماورائے عدالت قتل اور یہاں تک کہ ملک عزیز میں ممبران بھی برائے فروخت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے منتخب کر دہ نہیں بلکہ بدقسمتی ہے کہ یہ ہم پر فارم 47 کے ذریعے مسلط کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے جس طرح نظام کو چیلنج کیا یہ ہر دل کی آواز ہے۔
