8
زیارت میں سکیورٹی فورسز نے ایک دہشتگردانہ منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس کارروائی کو کامیاب بنانے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے زیارت انتظامیہ اور لیویز فورس کو سراہا۔
