118
تھانہ سٹی پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو نہ صرف ملازمت فراہم کر رہا تھا بلکہ اسے رہائش بھی دے رکھا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ٹیمپریری ریزیڈنس آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ ظلم یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، تاہم غیر قانونی رہائش رکھنے والوں کو ضلع میں قیام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں تاکہ قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
