پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہری پور کے ضمنی انتخاب میں فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار تقریباً 25 ہزار ووٹوں کی برتری کے ساتھ آگے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ سرکاری ویب سائٹ پر غلط نتائج جاری کر رہا ہے، جس سے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی کارکردگی قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن انتظامی اور عملی دونوں سطحوں پر ناکام ثابت ہوا ہے اور پورا انتخابی عمل مذاق بن کر رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات یہی تھے تو بہتر تھا کہ براہِ راست نوٹیفکیشن جاری کر دیا جاتا بجائے اس کے کہ انتخابات کا ڈرامہ کیا جائے۔
پنجاب میں تاریخی کم ٹرن آؤٹ نے الیکشن پر عوامی عدم اعتماد ظاہر کردیا: بیرسٹر گوہر
واضح رہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے نمایاں برتری حاصل کر رکھی ہے اور تحریک انصاف کی خالی کردہ تقریباً تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار آگے ہیں۔
