صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے سول ہسپتال جہلم کا دورہ کیا تاکہ صحت کی سہولیات کا ذاتی طور پر جائزہ لیا جا سکے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ ڈور پیشنٹس ڈیپارٹمنٹ (OPD) اور دیگر اہم شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے براہ راست سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی ہیلتھ کونسل کے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہسپتال کی کارکردگی، عملے کی دستیابی، موجودہ مشینری کی صورتحال اور درپیش انتظامی و طبی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور مریضوں کے لیے بہتر سے بہتر ماحول فراہم کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے ہیلتھ کونسل کو اپنے اہداف کے حصول کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter