چین میں بستر پر 33 گھنٹے سے زائد لیٹے رہنے کے مقابلے کا فاتح

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا آپ کبھی کسی ایسے مقابلے میں حصہ لینا پسند کریں گے جس میں کچھ کرنا نہ ہو بلکہ صرف بستر پر لیٹنا ہو؟ چین میں 23 سالہ ایک شخص نے ایسا ہی انوکھا مقابلہ جیتا ہے۔

یہ مقابلہ شمالی چین کے علاقے Baotou میں ایک شاپنگ سینٹر میں منعقد ہوا۔ شرکاء کو ہدایت دی گئی کہ وہ کامیابی کے لیے سب سے زیادہ وقت تک بستر پر لیٹے رہیں۔ بستر سے باہر نکلنا یا بیٹھنا منع تھا، یہاں تک کہ ٹوائلٹ جانا بھی نہیں تھا۔ تاہم، انہیں پہلو کے بل لیٹنے، موبائل فون استعمال کرنے اور مطالعہ کرنے کی اجازت تھی، اور وہ آن لائن کھانا منگوا کر بھی لیٹے کھا سکتے تھے۔

latest urdu news

مقابلے میں 240 افراد نے حصہ لیا، جن میں سے 184 نے ایک دن کے اندر ہی ہار مان لی۔ اصل مقابلہ تین افراد کے درمیان ہوا، جو 33 گھنٹے سے زائد وقت تک بستر پر محدود رہے۔ بعد میں منتظمین نے سختی بڑھائی اور ہدایت دی کہ وہ بازو اور ٹانگیں فضا میں اٹھا کر رکھیں، اور جو فرد سب سے زیادہ وقت تک ایسا کرنے میں کامیاب رہا، اسے فاتح قرار دیا جائے گا۔

آخرکار، 23 سالہ نوجوان نے 33 گھنٹے 35 منٹ تک بستر پر لیٹے رہ کر یہ مقابلہ جیتا۔ فاتح نے بتایا کہ "میں نے اس کے لیے کوئی خاص تیاری نہیں کی تھی اور ایک موقع پر میں نے ہار ماننے کا سوچا، مگر میری گرل فرینڈ نے کہا کہ مقابلہ جاری رکھوں”۔

فاتح کو 3 ہزار یواں (تقریباً 1 لاکھ 18 ہزار پاکستانی روپے) کا نقد انعام دیا گیا، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 2 ہزار یواں اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو ایک ہزار یواں کا انعام ملا۔ فاتح نے کہا کہ "میں اس رقم سے اپنے دوستوں کی دعوت دوں گا”۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter