آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان دورے میں تبدیلی کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے دورے میں ردو بدل کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق مارچ میں ہونے کا امکان نہیں رہا اور پاکستان اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کو ری شیڈول کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

latest urdu news

تین ون ڈے میچز کی سیریز اب ممکنہ طور پر پی ایس ایل کے بعد کھیلی جائے گی۔ اصل شیڈول کے مطابق یہ سیریز 13 سے 19 مارچ تک ہونی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک شیڈول کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter