دنیا نے ہی نہیں بھارت نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا: رانا ثناء اللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دنیا نے ہی نہیں بلکہ بھارت نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا۔

ضمنی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں گے، تاہم ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ عموماً 25 سے 30 فیصد کے درمیان ہوتا ہے۔

latest urdu news

عمران خان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں سرگرم نہیں ہیں، اور بدقسمتی سے انہیں سیاست میں لایا گیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی برسراقتدار تھے تو کہتے تھے کہ کسی سے بات نہیں کریں گے، اور ان کا سارا دھیان صرف ہم پر مقدمات بنانے میں تھا، لیکن ہم آج بھی سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کرنے کے حق میں ہیں۔

وزیر اعظم کی جانب سے میثاق پاکستان پر بات کرنے کی پیشکش پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے، لیکن بانی پی ٹی آئی نے ڈیڈلاگ کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبریں؛ صدرِمملکت نے سرفراز بگٹی سے ملاقات سے انکار کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ پورے حلقے میں کسی کو گرفتار یا روکا نہیں گیا، کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملا، اور حلقے میں الیکشن کے باعث مریم نواز سے ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کا اعلان رکوایا گیا، تاہم منصوبہ بندی مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اور پی ٹی آئی نے جو کام کیے، وہ عوام کے سامنے ہیں۔

بھارت کے ساتھ مئی میں ہونے والی جھڑپ کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter