157
سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر اوباڑو میں گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملز کی جانب سے 400 روپے فی من نرخ مقرر کیے جانے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریٹ کسانوں کا معاشی قتل ہے۔
کسان رہنما آفتاب مزاری نے موقف اختیار کیا کہ چینی 240 روپے فی کلو جبکہ گنے کا نرخ 400 روپے فی من مقرر کرنا کسانوں کے لیے معاشی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی زمیندار 400 روپے میں گنا فروخت نہیں کرے گا کیونکہ ڈی اے پی، ڈیزل، یوریا اور چینی کی قیمتیں آج بھی بہت زیادہ ہیں۔
دوسری جانب ضلع سجاول میں قائم تینوں شوگر ملیں بند ہیں اور کرشنگ شروع نہ ہونے کی وجہ سے گنے کے کاشتکاروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
