15
پشاور: مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنے والے افراد پاکستان میں موجود نہیں ہیں اور یہ اکاؤنٹ بیرونِ ملک مقیم چند پی ٹی آئی کارکنان کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کا انفارمیشن ونگ اور اس اکاؤنٹ کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔
