ماہیکا شرما نے ہاردک پانڈیا سے منگنی کی افواہوں پر توڑ دیا خاموشی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ اداکارہ ماہیکا شرما نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے منگنی کی افواہوں پر اپنا ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ یہ افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب مداحوں نے ماہیکا کے ہاتھ میں ایک چمکدار انگوٹھی دیکھی، جس سے یہ تجسس پیدا ہوا کہ کیا جوڑے نے منگنی کر لی ہے۔

latest urdu news

ماہیکا نے انسٹاگرام پر گلابی بالوں والی ایک کالی بلی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سوشل میڈیا کو یہ فیصلہ کرتے دیکھ رہی ہیں کہ ان کی منگنی ہو گئی ہے، حالانکہ وہ تو بس ہر روز اچھے زیورات پہنتی ہیں۔ مزید مزاحیہ انداز میں انہوں نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ اگلی افواہ حمل کی ہو سکتی ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک کھلونا کار میں بیٹھنے کی تصویر بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے اکتوبر 2025 میں ماہیکا شرما کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔ اس سے قبل ہاردک نے اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے شادی کی تھی، جس سے ان کے بیٹے اگستیا کی پیدائش ہوئی تھی، لیکن 2024 میں دونوں علیحدہ ہوگئے۔ ہاردک اب ماہیکا کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر دونوں کی محبت بھری تصاویر بھی سامنے آئیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter